Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کو خصوصی موقف ‘ ہم بل سے دستبرداری کا موقع نہیںدینگے : رمیش

اے پی کو خصوصی موقف ‘ ہم بل سے دستبرداری کا موقع نہیںدینگے : رمیش

نئی دہلی 4 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) سینئر کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے آج کہا کہ ان کی پارٹی آندھرا پردیش کو خصوصی موقف دینے کے مطالبہ پر پیش کردہ خانگی رکن بل سے دستبرداری کی اجازت نہیں دے گی ۔ یہ بل پارٹی کے ایم پی کے وی پی رامچندر راؤ نے پیش کیا ہے ۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ کل کانگریس ارکان کو ایوان میں موجود رہنے کیلئے وہپ جاری کردیا گیا ہے اور اگر یہ راجیہ سبھا میں منظور ہوجاتا ہے تو یہ ہماری کامیابی ہوگی ۔ انہوں نے یہاں اے پی کو خصوصی موقف کے مسئلہ پر منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ خانگی رکن کے بل کو مالیاتی بل کے طور پر نمٹا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT