Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کو مرکزی امداد ایک ڈرامہ ، وائی ایس آر کانگریس

اے پی کو مرکزی امداد ایک ڈرامہ ، وائی ایس آر کانگریس

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( آئی این این) : وائی ایس آر کانگریس نے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست کو خصوصی موقف کے بجائے فنڈس کی اجرائی عوامی احساسات کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے ۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پارٹی ترجمان امباٹی رام بابو نے کہا کہ ریاست کو 1976 کروڑ کی امداد منظور کرتے ہوئے مرکزی حکومت ریاست کو خصوصی موقف عطا کرنے کے معاملہ سے خود کو دستبردار کررہی ہے ۔ ترجمان وائی ایس آر سی پی نے ریاست کو مالی امداد کی فراہمی کو ریاست کے عوام کے تئیں صرف ایک ڈرامہ قرار دیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاست اے پی کو خصوصی زمرہ موقف عطا کیے جانے کے تئیں مرکز پر دباؤ ڈالیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر سنجیدہ نہیں ہیں اور اگر چیف منسٹر خصوصی موقف کے لیے تمام تر کوششیں عمل میں لائیں تب ریاست کے لیے خصوصی موقف کو حاصل کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT