Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کو مرکز سے 280.19 کروڑ خشک سالی ریلیف کا حصول

اے پی کو مرکز سے 280.19 کروڑ خشک سالی ریلیف کا حصول

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی کمیٹی اجلاس میں رقم کو منظوری
حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( آئی این این) : مرکزی حکومت نے پیر کے دن ریاست آندھرا پردیش کو اس کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے لیے مرکزی مدد کے طور پر 280.19 کروڑ روپئے منظور کئے ۔ خشک سالی سے متاثرہ ریاستوں کو مرکز کی مدد پر نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی ، مرکزی ہوم سکریٹری راجیو مہیریشی اور وزارت داخلہ ، فینانس اور زراعت کے دیگر سینئیر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اس کمیٹی نے خشک سالی سے شدید متاثرہ ریاستوں کا دورہ کرنے والی مرکزی ٹیم کی رپورٹ کی اساس پر تجاویز کا جائزہ لیا ۔ اس کمیٹی نے آندھرا پردیش کو نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ (این ڈی آر ایف ) سے مدد کے طور پر 280.19 کروڑ منظور کئے جب کہ آسام کو 332.57 کروڑ ، ہماچل پردیش کو 170.19 کروڑ اور ناگالینڈ کو 16.02 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ۔ ایچ ایل سی نے جھارکھنڈ کے لیے 336.94 کروڑ روپئے ، راجستھان کے لیے 1177.59 کروڑ روپئے اور ٹامل ناڈو کے لیے 1773.78 کروڑ روپئے کی رقم بھی منظور کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT