Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کی ایک خاتون عہدیدار سیکل پر وجئے واڑہ روانہ

اے پی کی ایک خاتون عہدیدار سیکل پر وجئے واڑہ روانہ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جون : ( این ایس ایس ) : وجئے واڑہ ، آندھرا پردیش میں ڈیوٹیز پر رجوع ہونے کے لیے ساتھی کلیگس کی حوصلہ افزائی کی کوشش میں محکمہ کمرشیل ٹیکسیس کی ایک خاتون ملازم نے حیدرآباد سے وجئے واڑہ روانہ ہونے کے لیے سیکل سواری کے ذریعہ پہنچنے کے طریقہ کو اختیار کیا ۔ اے پی ری آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت آندھرا پردیش کو سرکاری ملازمین کے الاٹمنٹ کے مطابق محکمہ جات کوآپریٹیو ، کمرشیل ٹیکس ، انفارمیشن کے ملازمین وجئے واڑہ میں ڈیوٹی پر رجوع ہونے کے لیے جمعرات کو حیدرآباد سے وجئے واڑہ روانہ ہوئے لیکن محکمہ کمرشیل ٹیکسیس کی ایک عہدیدار پدما نے وجئے واڑہ پہنچنے کے لیے سیکل کا استعمال کرتے ہوئے حیدرآباد سے روانہ ہوئیں ۔ آندھرا پردیش ایمپلائز اسوسی ایشن کے قائدین اشوک بابو اور کرشنیا نے پدما کے آئیڈیا کی ستائش کی ۔ بعد ازاں اشوک بابو نے سی ٹی او پدما کی سیکل کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT