Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کے اسکولس میں بیت الخلاؤں کی تعمیر پر ویڈیو کانفرنس

اے پی کے اسکولس میں بیت الخلاؤں کی تعمیر پر ویڈیو کانفرنس

مرکزی کابینی سکریٹری کا چیف سکریٹری حکومت اے پی سے حصول جائزہ
حیدرآباد ۔ 8۔ اگست : ( آئی این این ) : حکومت ہند کی اسکیم سوچھ ودیالیہ انیشیٹیو کے تحت سرکاری اسکولس میں طلبہ وطالبات کے لیے بیت الخلاؤں کی تعمیر پر آج دہلی سے کابینی سکریٹری مسٹر پی کے سنہا نے چیف سکریٹری حکومت آندھرا پردیش آئی وائی آر کرشنا راؤ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور اسکیم کے تحت بیت الخلاؤں کی تعمیر کی صورتحال سے واقفیت حاصل کیا ۔ مرکزی کابینی سکریٹری نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ اسکیم کے مقصد میں کوئی بھی سرکاری اسکول بیت الخلاؤں سے محروم نہ رہے ۔ اس پر چیف سکریٹری اے پی آئی وائی آر کرشنا راؤ نے ریاست گیر سطح پر بیت الخلاؤں کی تعمیر کے موجودہ موقف سے واقف کروایا ۔ ان بیت الخلاؤں کو ریاستی حکومت عوامی خانگی شراکت داری اور خانگی اداروں کے تعاون و اشتراک سے تعمیر کروایا جارہا ہے ۔ آئی وائی آر کرشنا راؤ نے کابینی سکریٹری کو تیقن دیا کہ مقررہ وقت 10 اگست تک اپنے نشانہ کو مکمل کرلیا جائیگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT