Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / اے پی کے وزیر کے فرزند کے انتقال پر کے سی آر کا اظہار تعزیت

اے پی کے وزیر کے فرزند کے انتقال پر کے سی آر کا اظہار تعزیت

حیدرآباد۔/10مئی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راؤ نے آج آندھرا پردیش کے وزیر کے فرزند کے کار حادثہ میں انتقال پر اظہار دکھ کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔ نارائنا کے فرزند اور ان کے دوست کا کل جوبلی ہلز میں بھیانک سڑک حادثہ  میں انتقال ہوگیا تھا۔ کے سی آر نے آندھرا پردیش بلدی نظم و نسق کے وزیر پی نارائنا سے اظہار تعزیت کیا۔ ریاستی بی جے پی صدر کے لکشمن اور دیگر قائدین نے بھی اس حادثہ پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اے پی حکومت 800 کانسٹبلس کے تقررات عمل میں لائے گی
حیدرآباد۔/10مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے ریاست کے بائیں بازو انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع میں پولیس فورس کو مضبوط بنانے کی غرض سے 800 پولیس کانسٹبلس کے تقررات عمل میں لائے جائیں گے۔ محکمہ فینانس نے آج 600 سیول اور 200مسلح ریزرو کانسٹبلس کے تقررات کی تجویز کو منظوری دی ہے۔ ان کانسٹبلس کو وشاکھاپٹنم سٹی کمشنریٹ مشرقی گوداوری اور مغربی گوداوری میں تعینات کیا جائے گا۔ ریاستی محکمہ داخلہ نے 800 کانسٹبلس کے تقررات کیلئے اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT