Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ا27 گسٹ تا 3 ستمبر اضلاع میں مرکز کے خلاف دھرنے : ہنمنت راؤ

ا27 گسٹ تا 3 ستمبر اضلاع میں مرکز کے خلاف دھرنے : ہنمنت راؤ

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : کانگریس رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ 27 اگست تا 3 ستمبر تلنگانہ اضلاع کا دورہ کرکے این ڈی اے حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا منظم کریں گے ۔ ہنمنت راؤ نے کہا کہ یو پی اے دور حکومت میں بدعنوانیوں کے خلاف بی جے پی نے احتجاج کیا اور پارلیمنٹ کی کارروائی چلنے نہیں دی جس پر کانگریس نے جمہوریت کا احترام کرکے بدعنوانیوں کا سامنا کرنے والے اشوک چوہان ، اے راجہ کنی موزہی، ششی تھرور ، پون بنسل اور اشونی کمار کو عہدوں سے ہٹا دیا ۔ اچھے دن کا وعدہ کرنے والے مودی نے بیرونی ممالک میں موجود سیاہ دھن ہندوستان واپس لاکر ہر شہری کے بنک اکاونٹ میں 15 لاکھ روپئے جمع کرنے کا وعدہ کیا اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام وزیر اعظم بدعنوانیوں میں ملوث مرکزی وزیر سشما سوراج اور بی جے پی چیف منسٹرس وسندھرا راجے اور شیوراج چوہان کی پشت پناہی کررہے ہیں کانگریس اور دوسری جماعتوں نے بی جے پی کے بدعنوان قائدین کو عہدوں سے ہٹانے کے مطالبہ پر پارلیمنٹ میں احتجاج کیا ۔ ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دی ۔ تاہم مودی نے اس پر کوئی وضاحت نہیں کی اور نہ بدعنوانیوں میں ملوث افراد کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے ۔ بی جے پی کا اصلی چہرہ منظر عام پر لانے وہ 27 اگست سے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں این ڈی اے حکومت کی بدعنوانیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا منظم کررہے ہیں ۔ دھرنے منظم کرنے کی انہیں صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی نے منظوری دی ہے اور تمام اضلاع کانگریس صدور کو دھرنوں کو کامیاب بنانے کی ہدایت دی ۔ وہ 27 اگست کو ورنگل ، 28 اگست کو عادل آباد ، 30 اگست کو نظام آباد ، 31 اگست کو رنگاریڈی ، 2 ستمبر کو محبوب نگر اور 3 ستمبر کو باقی اضلاع کا دورہ کرکے دھرنوں سے خطاب کریں گے ۔ انہوں نے کانگریس کے تمام کارکنوں اور قائدین سے خواہش کی کہ وہ احتجاجی دھرنوں کو کامیاب بنائیں ۔

TOPPOPULARRECENT