Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ا 100 ایمرجنسی اور بلدی مسائل کے لیے اب ’ ڈائیل ‘

ا 100 ایمرجنسی اور بلدی مسائل کے لیے اب ’ ڈائیل ‘

حیدرآباد ۔ 21 ۔ نومبر : ( ایجنسیز ) : جی ایچ ایم سی کال سنٹر کے آپریشنس کو اب جلد ہی جی وی آر ای ایم آر آئی کے حوالہ کیا جائے گا تاکہ اس کی کارکردگی کو موثر بنایا جائے ۔ فی الوقت سٹی منیجرس ٹریننگ سنٹر ، روڈ نمبر 12، بنجارہ ہلز پر جاری رکھے گئے جی ایچ ایم سی کال سنٹر 040-21111111 اور 155304 کو جی وی آر ای ایم آر آئی کے حوالہ کردیا جائے گا جو جی ایچ ایم سی ایمرجنسی کالس کو ڈائیل 100 میں انٹگریٹ کرے گا ۔ حکومت تلنگانہ نے ایمرجنسی کالس کے لیے ایمرجنسی ریسپانس کنٹیکٹ نمبر کے طور پر 100 کا اعلان کیا ہے ۔ جی ایچ ایم کی اسٹانڈنگ کمیٹی نے اس کے دسویں آرڈینری اجلاس کے دوران جی ایچ ایم سی کمشنر بی جناردھن ریڈی کی تجویز کو منظور دی جس کے لیے آپریشنس اینڈ میٹننس کے جملہ اخراجات تقریبا 2.24 کروڑ روپئے ہوں گے ۔ تین سالہ مدت کے کنٹراکٹ کے لیے ہوں گے ۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ گریٹر حیدرآباد علاقہ میں رہنے والے عوام کے لیے کسی بھی شکایت یا مسئلہ کے لیے مشہور نمبر 100 پر کال کرنا آسان ہوگا اور شکایتوں پر کارروائی کی مانیٹرنگ ایک سنگل پلیٹ فارم پر آسان ہوگی ۔ پہلے سال کے لیے ڈائیل 100 اور جی ایچ ایم سی کال سنٹر دونوں کے آپریشنل اور میٹننس کے لیے جملہ اخراجات تقریبا 67.89 لاکھ روپئے ، دوسرے سال یہ 74.68 لاکھ روپئے ہوں گے اور تیسرے سال یہ اخراجات تقریبا 82.15 لاکھ روپئے ہوں گے اور تین سال کی مدت کے اس کنٹراکٹ کے دوران جملہ اخراجات تقریبا 2.24 کروڑ روپئے ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT