Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ا12 ایم ایل سی نشستوں کیلئے 27 ڈسمبر کو پولنگ

ا12 ایم ایل سی نشستوں کیلئے 27 ڈسمبر کو پولنگ

حیدرآباد 24 نومبر ( آئی این این ) الیکشن کمیشن نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کی 12 مخلوعہ نشستوں کیلئے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ نشستیں مقامی اتھاریٹیز حلقہ جات سے پر کی جائیں گی ۔ ان میں رنگا ریڈی ‘ محبوب نگر اور کریمنگر مقامی اتھاریٹیز کی دو نشستیں اور عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ میدک ‘ نلگنڈہ ‘ ورنگل اور کھمم حلقہ جات کی ایک ایک نشست شامل ہے ۔ الیکشن کمیشن کے بموجب عادل آباد حلقہ کے ایک رکن کی معیاد آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کیلئے یکم مئی 2013 کو ختم ہوگئی تھی جب ریاست تقسیم نہیں ہوئی تھی تاہم اس وقت حلقہ جات کی حقیقی توضیح نہیں تھی اس لئے انتخابات نہیں ہوسکے تھے ۔ اسی طرح تلنگانہ کونسل کے آٹھ ارکان کی معیاد یکم مئی 2015 کو ختم ہوگئی لیکن چونکہ اے پی تنظیم جدید قانون میں کچھ باتیں واضح نہیں تھیں اس لئے ان کیلئے بھی انتخابات نہیں ہوسکے تھے ۔ اب کریمنگر ‘ رنگا ریڈی اور محبوب نگر کیلئے ایک ایک نشست فراہم کرتے ہوئے انتخابات کی راہ ہموار کرلی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اعلامیہ 2 ڈسمبر کو جاری کیا جائیگا ۔ 9 ڈسمبر تک پرچہ جات نامزدگی داخل کئے جاسکتے ہیں۔ 10 ڈسمبر کو پرچہ جات کی تنقیح ہوگی اور 12 نومبر تک نام واپس لئے جاسکتے ہیں۔ پولنگ 27 ڈسمبر کو ہوگی ۔ پولنگ کے اوقات صبح 8 تا شام 4 بجے ہونگے ۔ ووٹوں کی گنتی 30 ڈسمبر کو ہوگی ۔ کمیشن نے بتایا کہ جن اضلاع اور حلقوں میں رائے دہی ہوگی وہاں ضابطہ اخلاق فوری اثر کے ساتھ نافذ ہوجائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT