Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ا158انجینئرنگ کالجس کا جے این ٹی یو سے الحاق

ا158انجینئرنگ کالجس کا جے این ٹی یو سے الحاق

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : جواہر لال نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی جے این ٹی یو حیدرآباد سے انجینئرنگ کالجس کے الحاق کا عمل تکمیل پا گیا اور انجینئرنگ کورسیس میں داخلوں کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ 158 انجینئرنگ کالجس کا 79 ہزار 705 سیٹس کے ساتھ الحاق کیا گیا ۔ سب سے زیادہ 21 ہزار 930 سیٹس کمپیوٹر سائنس انجینئرنگ میں اس کے بعد 21 ہزار 798 سیٹس الکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن انجینئرنگ میں ہیں ۔ سال 2016-17 کے لیے جملہ 360 پرائیوٹ کالجس بشمول 241 انجینئرنگ کالجس 89 فارمیسی کالجس اور 30 ایم بی اے اداروں نے الحاق کے لیے جے این ٹی یو حیدرآباد میں درخواست دی تھی ان میں 158 انجینئرنگ کالجس کو عارضی الحاق دیا گیا ۔ جملہ 46 فارمیسی کالجس کو 4 ہزار سیٹس کے ساتھ الحاق دیا گیا ۔ انجینئرنگ کورسیس میں بی ٹیک ، ایروناٹیکل میں 240 ، آٹو موبائل میں60  بائیو میڈیکل میں30  ، بائیو ٹکنالوجی میں 60 بی ٹیک ، کیمیکل میں 120 سیٹس مختص کی گئی ہیں ۔ سیول انجینئرنگ میں 2 ہزار 999 میکانیکل انجینئرنگ میں 12 ہزار 345 نشستیں ہیں ۔ بی ٹیک انفارمیشن ٹکنالوجی میں 2 ہزار 3 سو 40 سیٹس ہیں ۔ سی ایس ای میں 21 ہزار 930 ای سی ای میں 21 ہزار 798 ٹریپل ای میں 10 ہزار 363 ای آئی آئی میں 240 فارماسیٹیکل انجینئرنگ میں 60 نشستیں ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT