Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ا1,859 اسلحہ پولیس کے زیر تحویل

ا1,859 اسلحہ پولیس کے زیر تحویل

حیدرآباد ۔ 18جنوری ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد میں بلدی انتخابات کے پیش نظر 1,859 لائسنس یافتہ ہتھیاروں کو تحویل میں لے لیا گیا ۔ اس کے علاوہ انتخابی ضابطہ اخلاق اور پُرامن ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے خوشگوار ماحول میں انتخابات کو منعقد کرنے کے اقدامات جاری ہیں ۔ اس دوران کمشنر بلدیہ عظیم تر حیدرآباد  نے بتایا کہ سی آر پی سی 107 اور 116کو عمل میں لاتے ہوئے 345 افراد کو پابند بھی کردیا گیا ہے تاکہ حالات میں کسی قسم کی کوئی بدامنی نہ پیدا ہوسکے ۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سلسلہ میں دو مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔ اس کسے علاوہ 50ہزار پوسٹرس  ‘ 38ہزار بیانرس ‘ 40,603فلیکسی ‘ 5,808 کٹ آؤٹس کو نکال دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 22جنوری کے دن الکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے پہلے مرحلہ کی جانچ کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT