Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ا19 اگست تلنگانہ کے مسلمانوں کے لئے یوم سیاہ

ا19 اگست تلنگانہ کے مسلمانوں کے لئے یوم سیاہ

12 فیصد تحفظات کا وعدہ وفا نہ ہوسکا، محمد سراج الدین کا ردعمل
حیدرآباد /21 اگست (سیاست نیوز) سابق صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد سراج الدین نے 19 اگست کو تلنگانہ کے مسلمانوں کے لئے یوم سیاہ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے انتخابی منشور میں مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا، تاہم چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے تحفظات فراہم کئے بغیر تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 15000 انجینئرنگ کی جائدادوں کے علاوہ آر ٹی او، گروپ I اور گروپ II کی جائدادوں پر جاریہ سال کے اواخر تک تقررات کا اعلان کیا ہے، اس طرح چیف منسٹر نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے، جس کی کانگریس پارٹی سخت مذمت کرتی ہے۔ انھوں نے حکومت کے اس فیصلہ پر مجلس اور ٹی آر ایس کی خاموشی معنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے 2004ء میں مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور وعدہ کے مطابق 4 فیصد مسلمانوں کو تحفظات فراہم کیا، جس سے تعلیم اور ملازمتوں میں لاکھوں طلبہ کو فائدہ ہوا۔ انھوں نے کہا کہ تلنگانہ میں اقلیتوں کی ایک کروڑ آبادی ہے، لہذا اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو نظرانداز کرکے سنہرے تلنگانہ کا خواب پورا نہیں کیا جاسکتا۔ انھوں نے مسلمانوں سے کئے گئے وعدہ کو عملی جامہ پہنانے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT