Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / ا2سکام میں اے راجہ اصل سازشی : سی بی آئیG

ا2سکام میں اے راجہ اصل سازشی : سی بی آئیG

لائسنس کی تخصیصات میں ملزم اداروں کی دانستہ مدد کا الزام
نئی دہلی ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج خصوصی عدالت سے کہا کہ 2G اسپکٹرم اسکام میں سابق وزیرٹیلیکام اے راجہ اصل سازشی ہیں اور انہوں نے ریڈیو ویو لائسنسوں کی تخصیصات میں ملزم ٹیلی کام اداروں کی مدد کی تھی۔ اس مقدمہ میں قطعی بحث میں پیشرفت کرتے ہوئے خصوصی استغاثہ آنند گروور نے کہا کہ راجہ ابتداء ہی سے ملزم اداروں کی دانستہ طور پر مدد کررہے تھے نیز ان اداروں کو اسپکٹرم لائسنس کی منظوری کیلئے ہر چیز منظم حکمت عملی کے مطابق منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ گروور نے سی بی آئی کے خصوصی جج او پی سائنی سے کہا کہ ’’وہ  (راجہ) ہی اصل سازشی ہیں۔ ملزم کمپنیوں کی مدد کیلئے انہوں نے سب سے پہلے درخواستوں کی تبدیلی کی عبوری تاریخ 10 اکٹوبر 2007ء کو تبدیل کرتے ہوئے یکم ؍ اکٹوبر 2007ء مقرر کردیا۔ اس طرح انہوں نے لائسنس کے حصول کے خواہشمند 575 درخواست گذاروں کے منجملہ 408 کو دوڑ سے خارج کردیا تھا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT