Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ا2019نتخابات پر کانگریس کی توجہ : آر سی کنٹیاا

ا2019نتخابات پر کانگریس کی توجہ : آر سی کنٹیاا

حیدرآباد ۔ 14اگست ( سیاست نیوز) کانگریس ورکنگ کمیٹی رکن و انچارج تلنگانہ اُمور آر سی کنٹیا نے آج بتایا کہ دیگرجماعتوں کے ساتھ انتخابی اتحاد پر فوری غور کرنے کے بجائے پارٹی کو مستحکم بنانے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ رابطہ کمیٹی کا بھی سائز بہت جلد کم کردیا جائے گا ۔ انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی رابطہ کمیٹی ’’ جمبو‘‘ ہے ۔ 30ارکان پرمشتمل اس کمیٹی کا سائز بہت جلد کم کردیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کو مضبوط اورمستحکم بنانے کیلئے اضلاع کانگریس صدور کو منڈل و یوتھ کمیٹیاں تشکیل دینے کیلئے اکٹوبر تک مہلت دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کانگریس پارٹی بیروزگار نوجوانوں اور طلبہ کے مسائل پر خصوصی توجہ دے گی ۔ آر سی کنٹیا نے کہا کہ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی ‘ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی صدر اُتم کمار ریڈی کی کارکردگی سے مطمئن ہے۔ 2019 ء کے عام انتخابات ان کی قیادت میں ہی لڑے جائیں گے ۔ انہوں نے پارٹی قائدین پر زور دیا کہ وہ اُتم کمار ریڈی کی ہدایات پر عمل کریں اور ان کے فیصلوں کی مخالفت پر تادیبی کارروائی کی جائے گی ۔ پارٹی میں اظہار خیال کی آزادی ہے لیکن اس کا غلط فائدہ نہیں اٹھانا چاہیئے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کانگریس آواز اٹھارہی ہے ‘ لیکن انہیں یہ شکایات ملی کہ بعض کانگریس قائدین راست یا بالراست حکومت کی اسکیمات کی ستائش کررہے ہیں‘اس سے عوام میں غلط تاثر پیدا ہوگا۔انتخابی اتحاد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان فیصلہ کرے گی ۔

TOPPOPULARRECENT