Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ا22کٹوبر کو آندھرا کے نئے دارالحکومت کا سنگ بنیاد

ا22کٹوبر کو آندھرا کے نئے دارالحکومت کا سنگ بنیاد

وزیر اعظم مودی ‘ سنگاپور کے وزیر اور اہم شخصیتوں کی شرکت : نائیڈو
وجئے واڑہ 10 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی آندھرا پردیش کے دارالحکومت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کرینگے ۔ یہ تقریب 22 اکٹوبر کو دسہرہ کے موقع پر منعقد ہوگی ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج کابینہ کے اجلاس کے بات بتایا کہ وہ وزیر اعظم کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے نئے دارالحکومت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت سے اتفاق کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دسہرہ کے موقع پر اس تقریب کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ سارے ملک میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس دن جو کچھ بھی کیا جائے پھر پیچھے پلٹنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اس دن 12.45 بجے دو پہر سنگ بنیاد رکھا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ سنگاپور کے وزیر مسٹر ایشورن اور جاپان کے کئی اہم عہدیدار بھی اس تقریب میں شرکت کرینگے ۔ سنگاپور نے دارالحکومت کیلئے تین پرتی ماسٹر پلان تیار کیا ہے ۔ ریاستی حکومت نے بڑے پیمانے پر یہ تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس میں زیادہ ہنگامہ آرائی نہیں کی جائیگی ۔ مسٹر نائیڈو نے کابینہ کے اجلاس میں اس تقریب کے دعوت نامہ کی بھی رونمائی انجام دی ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے اہم عہدیدار ‘ ملک بھر کے اہم قائدین اور اہم شخصیتیں اور صنعتکار بھی اس تقریب میں شرکت کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT