Saturday , April 29 2017
Home / Top Stories / ا500 اور 1000 کی نوٹ رکھنے پر جرمانہ!ہ

ا500 اور 1000 کی نوٹ رکھنے پر جرمانہ!ہ

حکومت کی جانب سے آرڈیننس جاری کئے جانے کا امکان
نئی دہلی ۔ 26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت سمجھا جاتا ہے کہ 30 ڈسمبر کو مقررہ مدت کے ختم ہونے کے بعد تنسیخ شدہ 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی رکھنے پر بھاری جرمانے عائد کرے گی ۔ اس مقصد کے لئے آرڈیننس جاری کیا جاسکتا ہے ۔ سرکاری طورپر اس بارے میں کوئی تذکرہ نہیں کیاگیا ہے لیکن امکان ہے کہ چہارشنبہ کو کابینہ کے اجلاس میں اسے پیش کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہکسی  بھی شخص پر30 ڈسمبر کے بعد 10 سے زیادہ تنسیخ شدہ کرنسی اپنے پاس رکھنے کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ آرڈیننس میں حکومت اور آر بی آئی کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا جائے گا کہ جن نوٹوں کا چلن بند کیا گیا ہے وہ اب قانونی اعتبار سے قابل قبول نہیں ہوں گی ۔ 1978 ء میں بھی ایک ہزار ، پانچ ہزار اور دس ہزار روپئے کی نوٹ کا چلن بند کرنے کے بعد اسی طرح آرڈیننس جاری کیا گیاتھا ۔ حکومت نے پرانی کرنسی رکھنے والوں کو تبادلے یا بینک اور پوسٹ آفس اکاؤنٹس میں جمع کرانے کے لئے 30 ڈسمبر تک مہلت دی ہے جو چار دن میں ختم ہورہی ہے ۔ حکومت نے 8 نومبر کو جس وقت اعلان کیا تھا تب 500 اور 1000 روپئے کی کرنسی 15.44 لاکھ کروڑ مالیتی زیرگشت تھی اور اب تک 13 لاکھ کروڑ کی رقم بینکوں میں جمع کرائی گئی یا پھر کارآمد کرنسی کے ذریعہ تبادلہ کیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT