Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / ا900 اسٹیشنوں پر کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ  

ا900 اسٹیشنوں پر کیمروں کی تنصیب کا فیصلہ  

نئی دہلی 15 مئی ( سیاس ڈاٹ کام ) انڈین ریلویز کی جانب سے ملک میں زائد از 900 اسٹیشنوں پر نربھئے فنڈ کے تحت نگران کار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ اس کام کیلئے 500 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ اس کا مقصد تمام ریلوے اسٹینشوں پر سکیوریٹی کو مستحکم بنانا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں 983 ریلوے اسٹینشوں پر ہائی ڈیفنیشن سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کیلئے ٹنڈرس طلب کئے جائیں گے ۔ ان اسٹیشنوں پر 19000 کیمرے نصب کئے جائیں گے اور اس کا مقصد مسافرین بشمول خواتین کی 24 گھنٹے سکیوریٹی کو یقینی بنانا ہے ۔ یہ کیمرے پلیٹ فارمس اور ویٹنگ علاقوں میں نصب کئے جائیں گے جو کنٹرول روم سے مربوط رہیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT