Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بائیو کان 13اعلیٰ درجہ کی عالمی کمپنیوں کی فہرست میں شامل

بائیو کان 13اعلیٰ درجہ کی عالمی کمپنیوں کی فہرست میں شامل

بنگلور۔ 5۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ملک میں بائیو تیکنالوجی کے شعبہ میں انقلاب کی داعی بائیو کان انڈیا دنیا بھر کی تیرہ مشہور بائیو تیکنالوجی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوچکی ہے۔یہ درجہ بندی ایک بڑی سائنس میگزین نے ایک سروے کے بعد شائع کی ہے۔بائیو کان کو تین ترجیحٓت کی بنا پر ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن میں اسے اس صنعت میں اختراعی قائد ہونے ،وفادار ملازمین کی فوج میسر آنے،اور سماجی طور پر اسے ذمہ داری نبھانے والی کمپنی قرار دیا ہے۔بائیو کان کی صدر محترمہ کرن مجمدار نے اس موقع پر اظہار مسرت کرتیہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری محنت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔یہ مسلمہ حیثیت ہماری انتھک محنت اور منزل کی جانب بغیر رکے آگے بڑھنے کا اشاریہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT