Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بائیک کو حادثہ لیکن خاتون ڈرائیور کی دلیری

بائیک کو حادثہ لیکن خاتون ڈرائیور کی دلیری

لندن۔25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)254 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی موٹر سائیکل سے گر نے کے باوجود برطانوی خاتون رائیڈر نے بہادری کی مثال قائم کردی اور آٹھ گھنٹے بعد ہسپتال سے واپس ٹریک پر پہنچ گئیں۔بیکی ایلس حادثے میں معمولی زخمی ہو ئیں۔46سالہ بیکی ایلس دوبچوں کی ماں ہیں اور پیشے سے آئی ٹی تجزیہ نگار ہیں جبکہ ریسنگ ان کا شوق ہے ۔ بیکی نے گزشتہ سال تیز ترین خاتون موٹرسائیکلسٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا بیکی کے مطابق ان کی موٹر سائیکل کو جھٹکے لگے جس سے وہ اپنا توازن کھو بیٹھیں اور حادثہ ہو گیا۔

TOPPOPULARRECENT