Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بائیں بازو جماعتوں کے یوتھ کارکنوں کا آج دہلی میں احتجاج

بائیں بازو جماعتوں کے یوتھ کارکنوں کا آج دہلی میں احتجاج

حیدرآباد سے سینکڑوں طلبہ کی روانگی، ریلوے اسٹیشن سے ڈاکٹر چرنجیوی و دیگر نے روانہ کیا
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( راست ) : ملک میں بڑھتی فرقہ پرستی اور تعلیمی مراکز یونیورسٹیز اور نظام تعلیم کو زعفرانی رنگ دینے کی سنگھ پریوار کی جانب سے مسلسل کوششوں کے خلاف ملک کے صدر مقام دہلی میں عظیم الشان پیمانے پر 23 فروری کو منعقد شدنی دھرنا کے لیے عثمانیہ یونیورسٹی اور حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے نامپلی ریلوے اسٹیشن سے روانگی کے وقت شہر حیدرآباد کے مختلف سیاسی ، سماجی و فلاحی جماعتوں کے قائدین نے اظہار یگانگت اور بھر پور حمایت و تائید کا اظہار کرتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء قائد مسٹر شرد کے ساتھ رشید خاں آزاد صدر انٹگریشن ، ڈاکٹر چرنجیوی ، ثنا اللہ خاں ، محمد شریف ، خالد رسول خاں ، نعیم اللہ شریف ، محمد فہیم ، احمد خاں ، منصور احمد و دیگر کئی قائدین نے نعروں کی گونج میں طلباء کے قافلہ سے بھر پور ٹرین کو روانہ کیا ۔ مسٹر رشید خاں آزاد نے طلباء قائد مسٹر شرد سے مخاطب ہوتے ہوئے فرقہ پرستی ، ظلم و زیادتی عدم روا داری کے خلاف ان کی جدوجہد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ عثمانیہ یونیورسٹی نے تلنگانہ سے ناانصافی پر علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام کی تحریک چلائی اس کی طرح اس سلگتے ہوئے مسئلہ کو جو آج پورے ملک کیلئے خطرہ بن چکا ہے ، اس کے خاتمہ کے لیے یہ تحریک بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT