Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بائیں بازو جماعتیں مودی حکومت کے لیے خطرہ

بائیں بازو جماعتیں مودی حکومت کے لیے خطرہ

اے آئی ایس ایف نیشنل صدر سید ولی اللہ قادری کا بیان
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اے آئی ایس ایف کے نیشنل صدر سید ولی اللہ قادری نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بائیں بازو پر حالیہ حملہ اس لیے ہوا ہے کیوں کہ مودی ۔ شاہ یہ سمجھتے ہیں کوئی پائیدار فارمیشن ، جو 2019 میں انہیں چیالنج کرسکتا ہے ۔ بائیں بازو جماعتوں کو ایک اقل ترین مشترکہ پروگرام پر یکجا کرنے کے لیے قائم کیا جائے گا ۔ ملک کی یونیورسٹیز میں ہوئے طلبہ کے حالیہ انتخابات میں ایک مخالف لہر کا پہلا اشارہ ملا ہے ۔ نیز بائیں بازو کی جماعتیں کامیابی کے ساتھ یکجا ہوئیں اور ایجی ٹیشنس منظم کئے جیسے لانگ مارچ کنیا کماری تا حسنی والا ۔ 60 دن تک پورے ہندوستان میں مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور ملک کے سیکولر فیبرک پر بی جے پی ، آر ایس ایس ، وی ایچ پی ، اے بی وی پی کے حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ ان تنظیموں نے ملک کے مختلف مقامات پر حالیہ کسان آندولن میں سرگرم اور اہم رول ادا کیا اور عوام دشمن تعلیمی پالیسیوں اور یونیورسٹیز پر حملہ کے خلاف طلبہ ، اساتذہ ایجی ٹیشنس میں بھی اہم رول ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایم ، سی پی آئی پر مودی کی تنقیدوں سے ظاہر ہے کہ ہم صحیح راستہ پر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے کاز کے لیے جدوجہد کریں گے اور کامیاب ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT