Thursday , May 25 2017
Home / سیاسیات / بائیں بازو پارٹیوں کی حکمرانی والی ریاستوں میں گڑبڑ کرنے بی جے پی کی سازش

بائیں بازو پارٹیوں کی حکمرانی والی ریاستوں میں گڑبڑ کرنے بی جے پی کی سازش

حکومتوں کو بیدخل کرنے کا ’’بڑا گیم پلان‘‘ ، سی پی آئی ایم جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری کا الزام

نئی دہلی۔ 22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی ایم نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ تریپورہ میں تشدد اور بدامنی کو ہوا دینے کی سازش رچا رہی ہے۔ ترنمول کانگریس کے ساتھ مل کر اس نے ایک خاص پلان تیار کیا ہے۔ بائیں بازو حکومتوں کو غیرمستحکم کرنے کے لئے انتہا پسند گروپس کی سرپرستی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ’’گیم پلان‘‘ تیار کیا گیا ہے۔ سی پی آئی ایم جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے الزام عائد کیا کہ یہ مسئلہ نہایت ہی سنگین ہے اور شمال مشرقی ریاستوں میں امن کو درہم برہم کرنے کی سازش ہے، جہاں نسلی مسائل پہلے ہی سے آگ بھڑکا رہے ہیں۔ اس آگ میں تیل ڈالتے ہوئے بی جے پی تشدد کو ہوا دے رہی ہے۔ کئی سال سے ان علاقوں میں نسلی تشدد دیکھا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی یہ گھناؤنی سازش ہے۔ وہ تریپورہ میں بائیں بازو پارٹی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ ملک میں بائیں بازو حکومتوں کو غیرمستحکم کرنے کی سازش رچانے کے علاوہ ترنمول کانگریس سے گٹھ جوڑ کرکے اپنی پسند کے قبائیلی گروپس کو تشدد پر اُکسایا جارہا ہے۔ سیتا رام یچوری نے یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ میں جو کچھ ہورہا ہے، وہ اس علاقہ میں قبائیلیوں کا برسوں پرانا مسئلہ ہے۔ قبائیلیوں اور غیرقبائیلیوں کے درمیان یہاں دشمنی پائی جاتی ہے لیکن اس کو ہوا دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ امن کو درہم برہم کرنے والی حکومتوں کے ذریعہ حکومتوں کو پریشان کرنے کی تمام سازشیں رچائی جارہی ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں اپوزیشن نے کانگریس کے 6 ارکان اسمبلی کو ٹی ایم سی میں شامل کرلیا ہے اور بی جے پی وہاں اپنی موجودگی کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بائیں بازو والی ریاستوں میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بگاڑ کر وہاں کی حکومتوں کو گرانے کی خاطر آرٹیکل 356 اور صدر راج کے نفاذ کیلئے ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں کہ مرکز یہاں مداخلت کرتے ہوئے 356 کا اطلاق عمل میں لائے۔مرکزی حکومت کا یہ ایجنڈہ ہے کہ تریپورہ میں بائیں بازو پارٹی کی حکومت کو بیدخل کردیا جائے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT