Wednesday , August 16 2017
Home / شہر کی خبریں / بائیں جماعتوں کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ تمام نشستوں کیلئے انتخابی مہم

بائیں جماعتوں کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ تمام نشستوں کیلئے انتخابی مہم

ایم بی بھون میں مشترکہ پریس کانفرنس ، سید عزیز پاشاہ و دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔14 جنوری(سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد بلدی انتخابات 2016کے لئے بائیںبازو اتحادی جماعتوں نے ایک حیدرآباد کے نعرے کے ساتھ گریٹر حیدرآباد کی تمام ایک سو پچاس سیٹوں کے لئے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا۔ سی پی آئی ایم پارٹی ہیڈ کوارٹر ایم بی بھون میںمنعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سی پی آئی قومی عاملہ کے رکن وسابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سید عزیز پاشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ پینتیس سیٹوں پر لوک ستہ پارٹی جبکہ 32سیٹوں پر سی پی آئی ایم کے علاوہ 22سیٹوں پر سی پی آئی مقابلہ کریگی اور دو سیٹوں پر ایم سی پی آئی کے امیدوار کھڑے کئے جائیںگے ۔ عزیز پاشاہ نے کہاکہ سابق میںمتحدہ ریاست آندھرا پردیش کی حکمران جماعتیں کانگریس اور تلگودیشم کے بعد پچھلے بیس ماہ سے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس نے شہر حیدرآباد کی ترقی کے لئے کچھ کام نہیں کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ چیف منسٹر کے سی آر او رٹی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے حیدرآباد کو بین الاقوامی شہرت یافتہ شہر بنانے کے لئے ٹی آر ایس پارٹی کے امیدواروں کے حق میںووٹ ڈالنے کی دہائی دے رہے ہیںجبکہ ان بیس ماہ کے اقتدار میںبرسراقتدار سیاسی جماعت ٹی آ رایس نے سوائے ناامیدی کے شہر حیدرآباد کی عوام کو کچھ نہیںدیا۔ جناب عزیز پاشاہ نے کہاکہ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت کی گئی صفائی اور ترقیاتی کاموں میں حیدرآباد کو پچاس واں مقام بھی حاصل نہیںہوا اس کے باوجود حکمران جماعت کی جانب سے شہر حیدرآباد کے بلدی انتخابات میںکامیابی کے بعدحیدرآباد کو بین الاقوامی شہرت یافتہ شہر بنانے کے تمام دعوے مضحکہ خیز دیکھائی دیتے ہیں۔ سیدعزیز پاشاہ نے کہاکہ بائیںبازو اتحادمیںشامل جماعتوں کے علاوہ ویلفیر پارٹی آ ف انڈیا او ردیگر سیکولر جماعتوں کے لئے بھی بائیںبازو کا مذکورہ اتحاد انتخابی مہم چلائے گا۔ سی پی آئی ایم قائد ڈی جی نرسنگ رائونے میڈیاسے بات کرتے ہوئے پچھلے بیس ماہ میںپرانے شہر حیدرآباد کو نظر انداز کرنے کا ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا۔ نرسنگ رائو نے حکومت تلنگانہ کو تمام محاذوں پر ناکام قراردیتے ہوئے بلدی انتخابات میںسیکولر اور گریٹر حیدرآباد کی عوام کی ترقی کے لئے کام کرنے والے بائیں بازو اتحادی امیدواروں کے حق میںاپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی ۔ صدر تلنگانہ لوک ستہ پارٹی پانڈ و رنگا رائو نے ریاست تلنگانہ کی ترقی کو اپنے افراد خاندان تک محدود رکھنے کا چیف منسٹرکے چندرشیکھر رائو پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ریاست تلنگانہ میں کسانوں کی خودکشیوں کا سلسلہ ہنوز جاری ہے کسانوں کے لئے پانی او ربرقی کے مسائل میں آئے دن اضافہ ہوتاجارہا ہے اس کے بعد بھی ٹی آر ایس پارٹی ترقی کے دعوے کررہی ہے۔پانڈو رنگا رائو نے کہاکہ کروڑ ہا روپئے کی لاگت سے مہا چنڈی یگم کرانے کے بجائے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل پر اگر کے سی آر توجہہ دیتے تو تلنگانہ میں جاری کسانوں کی خودکشیوںکوروکا جاسکتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ون حیدرآباد کے تحت بائیںبازو جماعتوں کی تشکیل دئے گئے عظیم اتحاد کے پارٹی امیدواروں کی کامیابی ہی بلدیہ گریٹر حیدرآباد کی ترقی کی ضمانت ثابت ہوگی۔ ڈاکٹر سدھاکر‘ سرینوا س ریڈی او ردیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT