Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / بابا رام دیو کی مصنوعات کیخلاف فتویٰ

بابا رام دیو کی مصنوعات کیخلاف فتویٰ

چینائی 29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو کی ایک مسلم تنظیم نے یوگا گرو بابا رام دیو کی ادویات ساز کمپنی پتنجلی کی مصنوعات میں گائے کے پیشاب کے استعمال پر فتویٰ جاری کرتے ہوئے اُسے حرام قرار دیا ہے۔ ٹاملناڈو توحید جماعت نے بتایا کہ پتجنلی کی مصنوعات کاسمیٹکس، میڈیسن اور غذائی اشیاء میں اصل نسخہ کے طور پر گائے کا پیشاب استعمال کیا جاتا ہے جوکہ مارکٹ کے ساتھ آن لائن پر دستیاب ہیں۔ مسلمانوں کے عقائد کے مطابق گائے کا پیشاب حرام ہے۔ جس کا استعمال ہرگز نہیں کیا جاسکتا لہذا ٹی این ٹی جے کا یہ فتویٰ ہے کہ پتنجلی کی مصنوعات حرام ہیں۔ مسلمان روز مرہ کی زندگی کے استعمال کی اشیاء سے لاعلم ہیں اور انھیں ممنوعہ اشیاء سے باز رکھنے کیلئے یہ فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT