Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / بابری مسجد انہدام کیس میں چھٹویں ملزم کی ضمانت منظور

بابری مسجد انہدام کیس میں چھٹویں ملزم کی ضمانت منظور

لکھنؤ ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بابری مسجد انہدام مقدمہ میں سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت نے چھٹویں ملزم ستیش پردھان کی ضمانت کو آج منظوری دیدی۔ خصوصی عدالت کے جج ایس کے یادو نے شیوسینا کے سابق رکن پارلیمنٹ کو 20,000 روپئے کی ضمانت اور اس کی مساویانہ رقم کے شخصی مچلہ پر منظوری دی ہے۔ سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے سیاسی طور پر حساس اس مقدمہ کی 20 مئی سے روزانہ سماعت کا آغاز کی ہے اور وشوا ہندو پریشد کے پانچ قائدین کی ضمانت پہلے ہی منظور کرچکی ہے جو اس مقدمہ کے ملزم ہیں۔ رام ولاس ویدانتی کے علاوہ دیگر وی ایچ پی قائدین چمپت رائے، بائیکنت لال شرما، مہنت نرتیہ گوپال داس اور دھرم داس مہاراج ہفتہ کو سی بی آئی کی عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔ عدالت نے گذشتہ روز سماعت ملتوی کردی تھی کیونکہ پردھان حاضر نہیں ہوسکے تھے۔ یہ خصوصی عدالت بی جے پی کے سینئر قائدین ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت بھی کررہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT