Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / بابری مسجد مقدمہ کے قدیم ترین اصل فریق مہنت بھاسکر داس چل بسے

بابری مسجد مقدمہ کے قدیم ترین اصل فریق مہنت بھاسکر داس چل بسے

فیض آباد ۔ /16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نرموہی اکھاڑہ کے سربراہ اور بابری مسجد رام جنم بھومی مقدمہ کے معمر ترین فریق مہنت بھاسکر داس ہی ایودھیا میں رام مندر کے اصل دعویدار تھے اور اس کے لئے انہوں نے 1959 ء میں مقدمہ دائر کیا تھا ۔ حال ہی میں قلب پر حملہ کے بعد چار دن قبل انہیں فیض آباد کے ہرشن ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں شریک کیا گیا تھا جہاں انہوں نے آج صبح 3 بجے آخری سانس لی ۔ ایودھیا میں ایودھیا مقدمہ کے قدیم ترین فریقی اور بابری مسجد کے معمر ترین دعویدار 95 سالہ ہاشم انصاری کا جولائی میں انتقال ہوگیا تھا جس کے ساتھ ہی اس مقدمہ کے دراصل اور قدیم ترین فریقوں کا انتقال ہوچکا ہے ۔ یہ دونوں مسجد مندر مقدمہ میں ایک دوسرے کے فریق ہونے کے باوجود دوستانہ تعلقات رکھے ہوئے تھے ۔ مہنت بھاسکر داس کچھ عرصہ سے علیل تھے لیکن سانس لینے میں تکلیف کے سبب انہیں جمعہ کو فیض آباد کے ہرشن ہارٹ انسٹی ٹیوٹ میں شریک کیا گیا تھا اور ہفتہ کو صبح کی اولین ساعتوں میں انہوں نے آخری سانس لی ۔ انہوں نے رام جنم بھومی پر ادعاء کرتے ہوئے سب سے پہلے 1959 ء میں مقدمہ دائر کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT