Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / بابری مسجد کی برسی پر شیوسینا کا شوریہ دیوس

بابری مسجد کی برسی پر شیوسینا کا شوریہ دیوس

پھگوارہ( پنجاب ) 6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شیوسینا کارکنوں نے آج بابری مسجد کی شہادت کے 23سال مکمل ہونے پر مقامی مندر میں ایک تقریب منعقد کرتے ہوئے ’’ شوریہ دیوس‘‘ منایا ۔ تقریب کی صدارت ریاستی نائب صدر اندرجیت کروال نے کی ۔کارکنوں نے کار سیکوں کو جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے خراج عقیدت پیش کیا ۔شیوسینا کارکنوں نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت سے اپیل کی کہ ایودھیا میں رام مندر تعمیر کرنے کی تاریخ کا اعلان کریں ۔ کیونکہ مودی حکومت کو لوک سبھا میں اکثریت حاصل ہے اور وہ رام مندر کی تعمیر کے سلسلہ میں پیشرفت کرسکتی ہے ۔ شیوسینا نے کہا کہ یہ ہندوؤں کے عقیدے اور جذبات کا معاملہ ہے ۔ انہوں نے تمام ہندو تنظیموں سے اپنے اختلافات دور کرنے اور ایودھیا میں رام مندر کی بہرقیمت اور کسی بھی قربانی کی قیمت پر تعمیر کرنے کے عہد کا اعادہ کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT