Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بابری مسجد کی شہادت ، ملک کی تاریخ کا المناک واقعہ

بابری مسجد کی شہادت ، ملک کی تاریخ کا المناک واقعہ

احتجاجی جلسہ سے جسٹس چندرا کمار ، بوجاتارکم ایڈوکیٹ اور ورا ورا راؤ کا خطاب

حیدرآباد۔6ڈسمبر (سیاست نیوز) فورم مخالف ہندوفسطائیت کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی جلسہ عام سے صدراتی خطاب کے دوران جسٹس چندراکمار نے بابری مسجد کی شہادت کو ہندوستان کی تاریخ کا سب المناک واقعہ قراردیا ۔ آج یہاں گاندھی بھون کے پرکاشم ہال میں منعقدہ احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس چندرا کمارنے کہاکہ بابری مسجد کو شہید کرنے کا واقعہ ہندوستان کے جمہوری نظام کے لئے ایک بدنما داغ بھی ہے ۔ انہو ںنے مزید کہاکہ ہندوستان کی آزادی کے ساتھ ہی ہندوفسطائی طاقتوں کی سازشیں اس ملک میںعدم روادری کی وجہہ بنتی رہی ہیں۔ جسٹس چندر ا کمار نے کہاکہ بابری مسجد کی شہادت کے بعد بھی ہندوستان کی سکیولر او رڈیموکرٹیک تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے درمیان میںاتحاد کی کمی کے سبب ہندوفسطائی طاقتوں کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں نریندر مودی حکومت کے اقتدار میںآنے کے بعدہندوفسطائی طاقتوں کی سرگرمیوںمیں شدت کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔ بہار انتخابات سے قبل مظفر نگر میںفرقہ وارانہ تشدد کے بعد سون پیٹ میں دلت بچوں کو زندہ جلانے اور اترپردیش کے دادری میں ستر سالہ مسلم شخص اخلاق احمد کی فرقہ پرستوں کے ہاتھوں موت کے علاوہ مہارشٹرا میں ڈیموکرٹیک رائٹر گویند پنسرے کے قتل کے واقعات اپنے آپ میںخود عدم روادری کے بڑھتے واقعات کی ایک مثال ہیں۔جسٹس چندر ا کمار نے کہاکہ مودی حکومت میں اقلیتوں پر حملوں کے علاوہ دلت اور پسماندگی کا شکار خواتین او رمردوں کو بھی نشانہ بنانے کاکام کیاجارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مندر میں داخل ہونے پر ایک بے قصور بزرگ دلت کو پیٹ کر قتل کردیا گیا ۔ سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بوجا تارکم نے اس احتجاجی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بابری مسجد کی شہادت کا ہندوفسطائی طاقتوں کو ذمہ دار ٹھرایاجو ہندوستان کی آزادی کے قبل سے ملک کی فرقہ وارانہ ہم اہنگی کو متاثر کرنے کی کوششوں میںہیں۔بوجاتارکم نے کہاکہ بابری مسجد کو رام جنم بھومی کا نام دیکر متنازع بناتے ہوئے بابری مسجد کو مہندم کرنے کی سازش تیار کی گئی جبکہ ہندوئوں کی تمام مقد س کتابوں میں بھگوان رام کے جنم استھان کا کوئی ذکر ہی نہیںہے۔ ( باقی سلسلہ صفحہ — پر )

TOPPOPULARRECENT