Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بابری مسجد کی شہادت و جشن میلاد

بابری مسجد کی شہادت و جشن میلاد

ساؤتھ زون پولیس کا رچہ کنڈہ و سائبر آباد پولیس کے ساتھ اجلاس
حیدرآباد۔ 4 ڈسمبر (سیاست نیوز) بابری مسجد کی شہادت کے موقع پر یوم سیاہ اور جشن میلادالنبیؐ کے پیش نظر ساؤتھ زون پولیس نے آج رچہ کنڈہ اور سائبرآباد پولیس عہدیداروں کا ایک رابطہ اجلاس منعقد کیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون وی ستیہ نارائنا کی نگرانی میں یہ اجلاس منعقد ہوا جس میں 6 ڈسمبر اور 12 ڈسمبر کو بالترتیب یوم سیاہ اور میلادالنبیؐ کے پیش نظر حیدرآباد اور سائبرآباد سرحدی علاقوں پر دگنے مسلح پولیس پکٹس کو 9 نمبر روڈ پلے چیروو اور شاہین نگر میں متعین کئے جارہے ہیں۔ تفصیلات بتاتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون ایم ستیہ نارائنا نے بتایا کہ جشن میلادالنبیؐ کے موقع پر سائبرآباد سے 7 میلاد جلوس شہر کے ساؤتھ زون علاقہ میں داخل ہوتے ہیں اور 10 بڑے جلوسوں میں یہ شامل ہوجاتے ہیں۔  50 چھوٹے چھوٹے میلاد جلوس بھی نکالے جاتے ہیں جس کے پیش نظر پولیس ساؤتھ زون میں 3,000 پولیس ملازمین کو تعینات کررہی ہے۔ اس ضمن میں کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے قادری چمن میں منعقدہ مرکزی میلاد جلوس سے متعلق ایک اجلاس میں شرکت کی اور اس سلسلے میں تفصیلات حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT