Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / بابری مسجد کی شہادت کی ہدایت اڈوانی نے نہیں سابق ایم پی ویدانتی نے دی تھی ، سابق بی جے پی ایم پی کا ادعا

بابری مسجد کی شہادت کی ہدایت اڈوانی نے نہیں سابق ایم پی ویدانتی نے دی تھی ، سابق بی جے پی ایم پی کا ادعا

فیض آباد ؍ نئی دہلی ۔ 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رام ولاس ویدانتی سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ اور  بابری مسجد شہادت مقدمہ کے ایک ملزم نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے سرپرست ایل کے اڈوانی نے نہیں بلکہ انہوں نے بابری مسجد کی شہادت کی جنونی کارسیوکوں کو ہدایت دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ متنازعہ عمارت کے انہدام کی ہدایت میں نے دی تھی جس کے کھنڈر آج بھی وہاں موجود ہیں۔ ایل کے اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور راج ماتا وجئے راجے سندھیا پر الزامات غلط ہیں۔ ویدانتی کے یہ تبصرے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے دو دن بعد منظرعام پر آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT