Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / بابری مسجد یوم شہادت حیدرآباد میں امتناعی احکام

بابری مسجد یوم شہادت حیدرآباد میں امتناعی احکام

حیدرآباد /4ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) پولیس نے کل صبح سے حیدرآباد میں احتیاطی طور پر امتناعی احکام نافظ کئے ہیں اور دفعہ 144 لگادیا ہے ۔ بابری مسجد یوم شہادت کے موقع پر 6 ڈسمبر کو شہر کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جائے گی ۔ باوثوق ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے کہ شہر حیدرآباد میں امن و امان کو متاثر کرنے کیلئے بعض گروپس اشتعال انگیزی کرسکتے ہیں ۔ مختلف طبقات کے درمیان فرقہ وارانہ ، دشمنی پھیلاسکتے ہیں ۔ حیدرآباد پولیس کمشنر ایم مہیندر ریڈی نے کہا کہ بابری مسجد یوم شہادت کے دن پولیس کو چوکس کردیا جائے گا ۔ کل صبح 6 بجے سے 7 ڈسمبر 6 بجے صبح تک امتناعی احکام نافذ رہیں گے ۔ اس دوران کسی کا جلوس ، دھرنا یا ریالی نکالنے یا جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT