Monday , September 25 2017
Home / دنیا / بابر خان کمپیوٹر ہیکنگ کے مفید استعمال کا ماہر

بابر خان کمپیوٹر ہیکنگ کے مفید استعمال کا ماہر

خیبرپختونخوا کا نوجوان کئی بڑی کمپنیوںکیلئے مددگار ، اچھی آمدنی
کراچی ، 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)صوبہ خیبر پختونخوا کے بابر خان نے کمپیوٹر ہیکنگ کی کوئی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی لیکن وہ اس کام کے ماہر ہیں۔ وہ دنیا کی بڑی بڑی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کر چکے ہیں اور اپنی اس صلاحیت سے پیسہ بھی کما رہے ہیں۔ بابر خان اخونزادہ بنیادی طور پر وائیٹ ہیٹ ہیکر (White Hat Hacker) ہیں۔ ہیکر کا نام سنتے ہی ذہن میں کمپیوٹر سسٹم کی تباہی اور غلط استعمال کا خیال آتا ہے لیکن بابر خان ہیکنگ کو لوگوں اور مختلف کمپنیوں کی بھلائی اور تخفظ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ بابر کہتے ہیں کہ انہوں نے ہیکنگ کی کوئی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی ہے لیکن ان کو بچپن ہی سے کمپیوٹر کی دنیا سے لگاؤ تھا اور انہوں نے مختلف ویب سائیٹس اور بلاگز سے رہنمائی حاصل کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی صلاحیتوں کو منفی سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں کیا۔ بابرخان گزشتہ تقریباً تین برسوں میں دنیا بھر کی مشہور کمپنیوں کو اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔ ’’میں ایک سو سے زائد ویب سائیٹس میں بگز (bugs)کی نشاندہی کرچکا ہوں، جن میں سونی، ایپل، مائیکرو سافٹ، نوکیا اور ای بے جیسی بین الاقوامی کمپنیاں بھی شامل ہیں اور ان سب کو میں مختلف سائبر حملوں سے تخفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرچکا ہوں۔‘‘  بابرکہتے ہیں کہ وہ بگز یا نٹ ورک کی کمزوری کی نشاندہی کرنے کے بعد کمپنی کو خبردار کرتے ہیں اور ان کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں، جس کے بدلے ان کو تعریفی اسناد کے علاوہ اچھی رقم بھی مل جاتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT