Wednesday , October 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بابر کی سنچری ، پاکستان 292/6

بابر کی سنچری ، پاکستان 292/6

دوبئی ۔13 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) بابر اعظم کی سنچری اور شعیب ملک کی تیز رفتار نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے یہاں سری لنکا کے خلاف پہلے ونڈے میں بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے کے بعد 6 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز اسکور کئے ہیں۔ بابر نے 121 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے 103 رنز اسکور کئے جبکہ شعیب ملک نے صرف 61 گیندوں پر 81 رنز اسکور کئے جس میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں فخرالزماں نے 45 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کے ہمراہ 43 رنز اسکور کئے ۔ احمد شہزاد 12گیندوں میں کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سرفراز احمد بھی ایک رن ہی بنا پائے ۔ سری لنکا کیلئے لکمل نے دو وکٹیں لیں۔

TOPPOPULARRECENT