Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / بابو بجرنگی ‘ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت سے دستبردار

بابو بجرنگی ‘ ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت سے دستبردار

احمد آباد 14 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق بجرنگ دل لیڈر بابو بجرنگی نے ‘ جسے 2002 کے نروڈا پاٹیہ قتل مقدمہ میں عمر قید کی سزا ہوئی ہے ‘ آج گجرات ہائیکورٹ سے اپنی عارضی ضمانت کی درخواست سے دستبرداری اختیار کرلی ۔ بجرنگی نے طبی بنیادوں پر 45 دن کی عارضی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی ۔ اس کا ادعا تھا کہ اسے سمیت غذا ہوا ہے اور اس کے خون میں انفیکشن ہے ۔ 11 ڈسمبر کو اس درخواست کی سماعت کے دوران ہائپیکورٹ کی جسٹس ایس آر برہم بھٹ اور جسٹس کے جے ٹھکر کی بنچ نے ایس آئی ٹی اور سیول ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ سے کہا تھا کہ وہ بجرنگی کے طبی معائنے کریں۔ دواخانہ کے حکام نے آج رپورٹ داخل کی اور کہا کہ بجرنگی کو انفیکشن کی کوئی علامت نہیں ہے ۔ طبی ماہرین کی رائے معلوم ہونے کے بعد عدالت نے کہا کہ وہ عارضی ضمانت دینے تیار نہیں ہے جس پر بجرنگی نے اپنی درخواست سے دستبرداری اختیار کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT