Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / بابی جندال کا میعاد کی تکمیل کے بعد دفتر سے تخلیہ

بابی جندال کا میعاد کی تکمیل کے بعد دفتر سے تخلیہ

واشنگٹن ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی شہری اور لوئشیانہ کے سابق گورنر بابی جندال نے اپنے دوسرے چار سالہ میعاد کی تکمیل کے بعد اپنے دفتر کا تخلیہ کردیا۔ 44 سالہ جندال کی جگہ پر جان بیل ایڈورڈرس جن کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے، کی تقرری عمل میں آئی ہے جنہوں نے گذشتہ سال نومبر میں منعقدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 2008ء میں جندال نے لوئشیانہ کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا تھا اور اس طرح وہ اس جلیل القدر عہدہ پر فائز ہونے والے پہلے ہندوستانی نژاد امریکی شہری بن گئے تھے۔ گذشتہ ہفتہ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ مستقبل قریب میں وہ کسی بھی انتخابی عہدہ کیلئے مقابلہ آرائی کرسکتے ہیں۔ گذشتہ سال جندال نے اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی صدر کے عہدہ کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے تاہم کچھ ہی ماہ بعد وہ صدارتی دوڑ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ سرکاری رہائش گاہ چھوڑنے کے بعدوہ اپنے ذاتی مکان میں منتقل ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT