Friday , June 23 2017
Home / ہندوستان / بات چیت کیلئے حکومت ہمیشہ تیار :شیوراج

بات چیت کیلئے حکومت ہمیشہ تیار :شیوراج

بھوپال8جون (سیاست ڈاٹ کام )گزشتہ کئی دنوں سے کسان تحریک کے دوران مدھیہ پردیش میں ہورہے تشدد کے درمیان وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کسانوں سے امن بحال رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسائل کے حل اور بات چیت کے لئے ہمیشہ تیار ہیں۔سرکاری اطلاع کے مطابق وزیر اعلی نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کی حکومت ہے ،عوام کی حکومت ہے۔ وہ ہمیشہ عوام اور کسانوں کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔وزیراعلی چوہان نے کہا کہ کسانوں کے حق میں ریاستی حکومت کے ذریعہ متعدد اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔پیاز 8روپے کلو پر خریدی جارہی ہے ۔امدادی قیمت پر مونگ، اڑد اور تورکی دال کی خرید 10 جون سے شروع کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل اور بات چیت کے لیے وہ ہمیشہ تیار ہیں۔ بات چیت کرکے ہی مسائل کا حل ہو سکتا ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر ریاست کو تشدد کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں، ان سے ہم سختی سے نمٹیں گے ۔ وزیر اعلی نے کسانوں پر زور دیا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے منصوبے کامیاب نہ ہونے دیں، امن کی بحالی میں تعاون دیں۔
انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ مل جل کر ریاست کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھائیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT