Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بادے پلی زرعی مارکٹ میں کپاس کی خریدی کا آغاز

بادے پلی زرعی مارکٹ میں کپاس کی خریدی کا آغاز

جڑچرلہ۔28اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بادے پلی زرعی مارکٹ کے احاطہ میں سی سی آئی کے تحت کپاس کی خریدی کا آغاز عمل میں آیا ’’ جی ڈی ضلعی مارکٹ مسٹر روی کمار نے زرعی مارکٹ میں کپاس کے خریدی کیلئے مرکز کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ’’ مسٹر روی کمار‘ نے کہا کہ گنگا پور کے قریب واقع کاٹن مارکٹ میں کپاس کی خریدی کیلئے مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان اپنی کپاس کو مذکورہ مرکز میں فروخت کریں ۔ کپاس فی کنٹل 4100/- چار ہزار ایک سو روپئے خریدی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 8فیصد نمی کی رعایت ہے ‘ 8فیصد سے زیادہ کپاس نمی پائی جائے تو اس کی قیمت کم ہوگی ۔ ضلع محبوب نگر میں سی سی آئی کے تحت کپاس کی خریدی کیلئے پانچ مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ شاد نگر ‘ کلواکرتی ‘ گدوال اور ناگر کرنول میں بھی کپاس کی خریدی کے مراکز عنقریب قائم کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر صدر منڈل پریشد لکشمی شنکر نائیک ‘ جیہ پردا ‘ زیڈ پی ٹی سی گووردھن ریڈی ‘ ضلع صدر ٹی آر ایس شیوا کمار ‘ یادیا ‘ بالامنی ‘ بھاسکریا ‘ باگاریڈی ‘سریکانت ‘ محمد علی دانش ‘ حاجی محمد یوسف ‘ امتیاز خان ‘عبداللہ ابراہیم اور محمد حفیظ و دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT