Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / باراتیوں کی مارپیٹ سے نوجوان ہلاک

باراتیوں کی مارپیٹ سے نوجوان ہلاک

بیدر۔25مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بیدر شہر میں جرائم بڑھتا ہی جارہا ہے ۔ 15دن میں دو قتل کے واردات ہوئے۔اگر اس طرح کے حالات بیدر کے رہیں گے تو عوام کا پولیس پر سے اعتماد اُٹھ جائے گا۔ کل شب بیدر شہر میں ایک مسلم نوجوان کو زود کوب کرکے ہلاک کر نے کی واردات پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب کل شب بیدر شہر کے کے ایچ بی کالونی میںمحمد جنید اپنی فور وہیلر موٹر گاڑی میں اپنے مکان جارہے تھے بالکل کے ان مکان سے چند فاصلہ پر دیگر فرقہ کے لوگوں کی شادی کی تقریب میں لوگ ڈی جے لگاکر رقص کرتے ہوئے سڑک جام کردئیے تھے ۔جنید نے ان لوگوں سے اپنی موٹر گاڑی کیلئے سائیڈدینے کی بات کہی‘جس کے فوری بعد ان لوگوں نے جنید کو بُری طرح مارپیٹ اور زود کوب کیا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔ایس پی بیدر نے کہا کہ وہ مذکورہ بالا واقعہ میں 10افراد کو گرفتار کئے ہیں اور نیو ٹائون پولیس اسٹیشن میں میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔مذکورہ واقعہ کے بعد پولیس کا شہر میں کڑا بندوبست دیکھا گیا ۔جگہ جگہ پولیس کو تعینات دیکھا گیا۔آج سرکاری دوخانہ میں نعش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا ۔ بیدر کے ایس پی پرکاش نے آج میت کو غسل کے وقت شرکت کرتے ہوئے محمد جنید کے والد الحاج محمد جاویداحمد اور تایا الحاج محمد سلیم الدین اور افرادِ خاندان کو دلاسہ دیا اور کہا کہ وہ اس ضمن میں سخت اقدامات اُٹھاتے ہوئے خاطیوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔آج بعدنمازِ ظہر جامع مسجد بیدر میں نمازِ جناز ہ ادا کی گئی ۔اور تدفین احاطہ قبرستان نزد ٹیپو سُلطان کالونی بیرون فتح دروازہ بیدر عمل میں آئی۔

TOPPOPULARRECENT