Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / بارات میں رقص سے منع کرنے پر قاتلانہ حملہ

بارات میں رقص سے منع کرنے پر قاتلانہ حملہ

حیدرآباد 9 مئی (سیاست نیوز) بارات میں رقص سے منع کرنے پر دو نوجوانوں نے اپنے ہی دو دوستوں پر قاتلانہ حملے کرکے شدید زخمی کردیا۔ یہ واقعہ سعیدآباد مہاراجہ فنکشن ہال میں 7 مئی کی شب اُس وقت پیش آیا جب سنجے گاندھی نگر فلک نما سے تعلق رکھنے والے شیخ انور احمد اور شیخ صابر احمد نے اپنے ایک دوست محمد خالد کی شادی میں شرکت کے لئے پہونچے تھے۔ رات دیر گئے شادی کی تقریب کے بعد وہ بارات میں رقص کرنا چاہتے تھے جس کی مخالفت اُن کے ہی دو دوستوں کالا ڈیرہ چادرگھاٹ کے ساکن محمد قیصر اور محمد علی نے کی جس پر برہم دو نوجوانوں نے اُن پر چاقو سے حملہ کردیا۔ اِس واقعہ کے بعد شادی خانہ میں سنسنی پھیل گئی اور افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ اِس واقعہ کی اطلاع ملنے پر سعیدآباد پولیس مقام واردات پر پہونچ گئی اور زخمی نوجوانوں کو علاج کے لئے دواخانہ منتقل کیا۔ انسپکٹر سعیدآباد مسٹر ستیہ نے بتایا کہ انور احمد اور صابر احمد جو غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ چاقو لے کر آئے تھے اور اُس سے ہی علی اور قیصر پر قاتلانہ حملہ کردیا۔ پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307 (اقدام قتل) اور دفعہ 25 انڈین آرمس ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اُنھیں آج گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے اُنھیں جیل بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT