Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / باراسکام نے کیرالا اسمبلی کو دہلادیا

باراسکام نے کیرالا اسمبلی کو دہلادیا

ایل ڈی ایف کے احتجاج کے بعد ایوان کی کارروائی ملتوی
تھرواننتا پورم ۔ 10  فبروری۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کیرالا اسمبلی کی کارروائی آج مسلسل دوسرے روز درہم برہم ہوگئی جبکہ سی پی آئی (ایم ) زیرقیادت ایل ڈی ایف اپوزیشن نے یوڈی ایف حکومت کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھا اور اس مرتبہ بار رشوت اسکام کے بارے میں مظاہرے ہوا جس کے پیش نظر ایوان کی کارروئی ملتوی کردینا پڑا ۔ اپوزیشن کے اراکین ایوان کے وسط میں آگئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے ۔ وہ اسپیکر کے ڈائیس کے روبرو کھڑے ہوگئے اور جب اسپیکر این سکتھن نے اُن کی نوٹس مسترد کردی تو وہ ایک بیانر اُٹھاکر احتجاج کرنے لگے ۔ اپوزیشن اراکین بار اسکام کے مسئلہ پر تحریک التواء پیش کرنے کی اجازت طلب کررہے تھے ۔
جنگل سے نکل کر ہاتھی آبادی میں داخل
جلیانی گوری (مغربی بنگال) ۔ 10 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک برہم ہاتھی آج بائیکتھا پور جنگلائی علاقہ سے باہر نکل آیا اور سلیگوری ٹاؤن میں داخل ہوکر کئی ایک عمارتوں کو نقصان پہنچایا ۔ یہ ہاتھی سب سے پہلے دابگرام میں دیکھا گیا جس کے ساتھ جس پر عوام خوفزدہ ہوکر بھاگنے لگے ۔ تاہم محکمہ جنگلات کا عملہ پہنچ کر ہوا میں فائرنگ کی جس کے باعث یہ ہاتھی دوبارہ جنگل کی سمت روانہ ہوگیا۔ تاہم اس ہاتھی نے جاتے جاتے راستہ میں کئی ایک مکانات کی دیواروں اور ستونوں کو نقصان پہنچایا۔

TOPPOPULARRECENT