Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / بارسلونا اعصاب شکن مقابلے میںکامیاب

بارسلونا اعصاب شکن مقابلے میںکامیاب

میڈرڈ ۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اسپینش فٹبال لیگ میں روایتی حریف بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس میں بارسلونا نے 2-3 سے کامیابی اپنے نام کرلی۔ ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے بارسلونا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ملنے والے اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔یہ میچ میں  میسی کا دوسرا گول تھا جس کے ساتھ میسی نے اپنے کیریئر کے 500 گول بھی مکمل کرلئے ہیں۔ ریئل میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ برنابیو میں کھیلے گئے میچ کا پہلا گول میزبان ٹیم کے کیسمیرو نے 28 ویں منٹ میں بنایاجسے بارسلونا کے میسی نے 33 ویں منٹ میں ہی برابر کردیا۔کھیل کے 73 ویں منٹ میں بارسلونا کے راکیٹک نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی لیکن یہ زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور 85 ویں منٹ میں میڈرڈ کے روڈریگوئز نے مقابلہ دو دو سے برابر کردیا۔90 منٹ کا کھیل مکمل ہونے پر مقابلہ 2-2 سے برابر تھا تاہم اضافی وقر  میں  میسی نے اپنا جادو دکھاتے ہوئے فیصلہ کن گول اسکور کردیا اور ٹیم کو فتح دلادی۔اس کامیابی کے ساتھ اسپینش لیگ میں بارسلونا اور ریئل میڈرڈ فی کس  75 نشانات کے ساتھ بالترتیب پہلے اور دوسرے مقام پر موجود ہیں جبکہ دوبدومقابلوں میں بارسلونا کو برتری ہے لیکن لیگ میں بارسلونا کو اور میڈرڈ کومزید 5 میچز کھیلنے ہیں اور خطاب کسی کے بھی نام ہوسکتا ہے۔میچ کے دوران میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو کئی مواقع ملے تاہم وہ گول نہ کرسکے۔واضح رہے کہ ریئل میڈرڈ اور بارسلونا کے درمیان اب تک جتنے بھی میچز ہوئے ہیں ان میں میسی سب سے زیادہ 23 گولز کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کے درمیان ہونے والے میچز کو ‘ایل کلاسیکو’ کہا جاتا ہے۔ میسی گزشتہ 10 لیگ میچز میں 14 گولز کرچکے ہیں جبکہ وہ اسپینش لیگ میں 31 گولز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔رواں سیزن میں میسی نے 46 میچز میں بارسلونا کی نمائندگی کی جن میں انہوں نے 47 گولز کئے۔

TOPPOPULARRECENT