Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بارسلونا تیسری مرتبہ فیفا کلب فٹبال ورلڈ کپ چمپیئن

بارسلونا تیسری مرتبہ فیفا کلب فٹبال ورلڈ کپ چمپیئن

یوکو ہاما۔21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی اور لوئیس سواریز کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا نے تیسری مرتبہ فیفا کلب فٹبال ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں یورپین چیمپئن نے جنوبی امریکی حریف ریور پلیٹ کو 3-0 سے یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر خطابی ٹرافی حاصل کرلی۔ میسی نے 36ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا اور پھر میگا ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے لوئیس سواریز نے مزید دو گول بنا کر مخالف ٹیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

TOPPOPULARRECENT