Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / بارسلونا حملے میں مہلوکین کی تعداد 14 تک پہنچ گئی

بارسلونا حملے میں مہلوکین کی تعداد 14 تک پہنچ گئی

100 سے زائد زخمی ، 5 مشتبہ حملہ آوروں کو گولی ماردی گئی
بارسلونا۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسپین کے شہری صیانتی ادارہ نے آج کہا کہ گذشتہ روز دو گاڑیوں سے کئے گئے دوہرے دہشت گرد حملے میں14 افراد ہلاک اور دیگر 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ان زخمیوں میں کم سے کم 34 ممالک کے شہری شامل ہیں۔ اس ایجنسی نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ بارسلونا میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں فرانس، پاکستان، اسپین، ہالینڈ، چین، ونیزویلا، ماریطانیہ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے شہری بھی شامل ہیں۔ اسپین کا دوسرا بڑا شہر بارسلونا ایک پسندیدہ تفریحی مقام ہے جہاں دنیا بھر کے سیاح آیا کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساحل سمندر پر واقع تفریح گاہ کیمبرلس بھی مقبول تفریحی مقام سمجھا جاتا ہے۔ پولیس اور ہنگامی خدمات کے ذرائع نے کہاکہ کیمبرس میں زخمی ایک خاتون سیاح آج فوت ہوگئی جس کے ساتھ ہی مہلوکین کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔حکام نے کہا ہیکہ 5 حملہ آوروں کو گولی مار دی گئی اور 4 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT