Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / بارسلونا دہشت گرد حملہ کا مشتبہ ملزم یونس ابو یعقوب ہلاک

بارسلونا دہشت گرد حملہ کا مشتبہ ملزم یونس ابو یعقوب ہلاک

بارسلونا ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہسپانوی پولیس نے بارسلونا میں گذشتہ جمعرات کو وین حملے میں ملوث مرکزی مشتبہ ملزم یونس ابو یعقوب کو سوموار کے روز ایک کارروائی میں ہلاک کر دیا ہے۔ایک ہسپانوی اخبار لا وینگار ڈیا کی رپورٹ کے مطابق بائیس سالہ مشتبہ ملزم کے خلاف بارسلونا کے مغرب میں واقع علاقے سینٹ سیڈورنی ڈی نووا میں ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کی گئی ہے۔پولیس گذشتہ چار روز سے اس کی تلاش میں تھی۔ہسپانوی پولیس نے فوری طور پر اس رپورٹ کی تصدیق سے انکار کیا تھا۔البتہ اس نے اس کے منظرعام پر آنے سے قبل ٹویٹر پر یہ کہا تھا کہ بارسلونا سے دس کلومیٹر دور واقع علاقے سبریتس میں ایک واقعہ رونما ہورہا ہے لیکن اس نے مزید تفصیل نہیں بتائی تھی۔دریں اثناء اسپین کے ایک ریڈیو چینل نے الگ سے یہ اطلاع دی تھی کہ بارسلونا کے مغرب میں واقع علاقے سبریتس میں ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT