Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بارسلونا کو 4-0گول کی حیران کن شکست

بارسلونا کو 4-0گول کی حیران کن شکست

پیرس۔15فروری (سیاست ڈاٹ کام) یوئیفا چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں بارسلونا کو ٹورنمنٹ کی تاریخ کی ایک بدترین شکست برداشت کرنی پڑی جیسا کہ بڑی ٹیم کو پی ایس جی نے 0-4 گولز سے حیران کن شکست دی۔ چیمپئنز لیگ کے میچ میں بارسلونا کی بڑی ٹیم کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین کیساتھ ہوا۔ پی ایس جی نے کھیل کے آغاز سے ہی اچھا کھیل پیش کیا اور 18ویں منٹ میں پہلا گول بناکر برتری حاصل کر لی۔ میچ کے چالیس ویں منٹ میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی برتری 2-0  کر دی۔ اس کے بعد پی ایس جی نے میچ میں وقفے وقفے سے مزید دو گولز کئے جبکہ بارسلونا بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکی۔2006-07 کے بعد اب پہلا موقع ہوسکتا ہے جہاں بارسلونا کو ٹورنمنٹ میں خطاب کی دوڑ سے جلد ہی باہر ہونا پڑے گا کیونکہ 8 مارچ کو جب یہ دونوں ٹیموں کے درمیان لیگ کے دوسرے مرحلہ کا مقابلہ ہوگا تو وہاں بارسلونا کو کوئی کرشمہ ہی کوارٹر فائنل میں رسائی دلواسکتاہے۔عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں لیونل میسی ‘نیمر اور سوریز کی موجودگی کے باوجود خطاب کے لئے مضبوط تصور کی جانے والی بارسلونا کی ٹیم پی ایس جی کے خلاف ایک دوسرے درجہ کی ٹیم دکھائی دے رہی تھی۔

 

ٹامک کو حیران کن شکست
میمپس ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) باربادوس کے ٹینس اسٹار ڈیرن کنگ نے میمپس اوپن کے پہلے مرحلہ کے مقابلہ میں پانچویں درجہ کے ٹینس اسٹار برناڈ ٹامک کو حیران کن طور پر 6-4,6-4 سے شکست دیتے ہوئے اپنے ملک کیلئے اے ٹی پی ٹور مقابلہ میں کامیابی حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹورنمنٹ کی 41 سالہ تاریخ میں بھی وہ اپنے ملک کیلئے کامیابی حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔

TOPPOPULARRECENT