Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بارسیلونا سے ڈین ایلوس کی سبکدوشی نیمار برقرار رہیں گے

بارسیلونا سے ڈین ایلوس کی سبکدوشی نیمار برقرار رہیں گے

بارسیلونا ۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)  نیمار اب بارسیلونا فٹبال ٹیم کے ساتھ اپنے کنٹراکٹ کی تجدید کیلئے تیار ہوگئے ہیں لیکن ڈین ایلوس ، اسپین کی چمپیئن اس ٹیم کیلئے آٹھ سال تک کھیلتے ہوئے 23 ٹائیٹلس جیتنے کے بعد سبکدوش ہورہے ہیں۔ بارسیلونا کے ڈائرکٹر رابرٹ فرنانڈیز نے نیمار کی امکانی سبکدوشی سے متعلق قیاس آرائیوں کو جمعرات کے روز ختم کرتے ہوئے کہا تھا کہ برازیل کے اسٹرائیکر ایک جدید اور طویل مدتی کنٹراکٹ پر دستخط کے قریب پہونچ چکے ہیں ۔ فرنانڈیز نے واضح طورپر کہا کہ ’’نیمار بدستور برقرار رہیں گے ۔ وہ بارکا ( بارسیلونا ) کے ساتھ ایک سمجھوتہ کریں گے۔ وہ ایک طویل عرصہ تک ہمارے ساتھ رہیںگے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT