Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بارسیلونا نے لا لیگا خطاب جیت لیا ۔ سواریز کی ہیٹ ٹرک

بارسیلونا نے لا لیگا خطاب جیت لیا ۔ سواریز کی ہیٹ ٹرک

بارسیلونا 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) بارسیلونا نے لا لیگا فٹبال کا خطاب جیت لیا ہے ۔ اس نے فائنل میں گریناڈا کے خلاف 3 – 0 سے کامیابی درج کرواتے ہوئے یہ فائنل جیت لیا ۔ اس میچ میں بارسیلونا کیلئے لوئی سواریز نے شاندار کارنامہ انجام دیا اور تینوں ہی گول انہوں نے اسکور کئے ۔ یہ ان کی بہترین ہیٹ ٹرک تھی ۔ بارسیلونا کیلئے کھیلتے ہوئے سواریز نے اب تک شاندار کارنامے انجام دئے ہیں ۔ گذشتہ دو سال میں بارسیلونا نے چھ ٹرافیاں جیتی ہیں۔ سواریز نے اپنے مظاہرہ سے اپنے ناقدین کو خاموش کروادیا ہے ۔ انہوں نے اب تک اس کلب کیلئے 59 گول اسکور کئے ہیں اور 26 دوسروں کے گولس میں انہوں نے مدد کی ہے ۔ اسکور کے معاملہ میں سواریز نے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو جیسے کھلاڑیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ سواریز نے بارسیلونا کیلئے جو 59 گول کئے ہیں ان میں 40 گول لا لیگا میں کئے گئے ہیں اور وہ میسی و رونالڈ کو اس معاملہ میں پیچھے چھوڑنے والے پہلے فٹبالر ہوگئے ہیں۔ انہیں گذشتہ سات سال میں اسپین میں سب سے زیادہ گول کرنے پر پیچیچی ایوارڈ بھی حاصل ہوا ہے ۔ اسپانش فٹبال کی تاریخ میں سواریز میسی اور رونالڈو کے بعد سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ پچیچی اور گولڈن بوٹ برائے یروروپ ٹاپ گول اسکورر ایوارڈ شخصی ایوارڈز ہیں اور یہاں صرف گولس کی تعداد دیکھی جاتی ہے اور اس معاملہ میں سواریز سب سے آگے ہیں۔ فیفا کے ٹاپ 3 میں میسی اور رونالڈو کے بعد برازیل کے نیمر نے جگہ حاصل کرلی تھی تاہم سواریز نے اب اپنے مظاہرہ سے انہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT