Thursday , May 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بارش اور تیز ہواؤں سے آم کی فصل کو نقصان

بارش اور تیز ہواؤں سے آم کی فصل کو نقصان

کلواکرتی /7 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کلواکرتی منڈل اور اطراف و اکناف میں گذشتہ دو تین دن سے چل رہی طوفانی ہواؤں اور گذشتہ ہوئی تیز بارش کے سبب جہاں کئی ایک کسان کھڑی فصل کے تباہ ہونے سے پریشان ہیں ۔ وہیں پر خاص کر آم کی فصل لگائے کسان گذشتہ سال کی طرح امسال بھی کافی خسارے میں ہوگئے ہیں ۔ واضح ہوکہ سال گذشتہ ہوئے موقع پر اچانک بورویلس میں پانی کی سطح کم ہوجانے پر ان کسانوں نے لگ بھگ 50 ہزار روپئے تک کا خرچ لگاتے ہوئے آم کی فصل کی حفاظت کی تھی لیکن آخری وقت میں خاطر خواہ اس کی دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب کسان صحیح قیمت نہ ملنے کے سبب کافی پریشان ہوگئے تھے ۔ جبکہ امسال جب ٹینکرس کے ذریعہ جھاڑوں کو پانی ڈالتے ہوئے اچھی فصل کی امید لگائے ہوئے تھے لیکن گذشتہ بارش اور ہواؤں نے اس امید پر اپنی پھیر دیا جس کے سبب کسان کافی مقروض ہوگئے ہیں ۔ لہذا حکومت سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ جلد سے جلد ان کسانوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی مدد کیلئے آگے آئیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT