Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / بارش سے سڑکوں کی خستہ حالت کا اعتراف

بارش سے سڑکوں کی خستہ حالت کا اعتراف

500 کروڑ کے خرچ سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت : کے ٹی آر
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے گریٹر حیدرآباد کے حدود میں بارش سے سڑکوںکی حالت خستہ ہوجانے کا اعتراف کرتے ہوئے بارش روکنے کے بعد 500 کروڑ روپئے کے مصارف سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرنے 300 کیلو میٹر تک وائیٹ ٹیاپنگ سڑک تعمیر کرنے کا اعلان کیا ۔ طوفانی بارش کے دوران جی ایچ ایم سی حیدرآباد میٹرو واٹر ورکس ، پولیس اور دوسرے محکمہ جات کی جانب سے چوکسی اختیار کرتے ہوئے کام کیا ہے ، جو قابل ستائش ہے ۔ بارش روکنے کے بعد جنگی خطوط پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر 500 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے ۔ حیدرآباد میں 300 کیلو میٹر تک وائیٹ ٹیاپنگ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی خرابی سے ٹریفک مسائل پیدا ہوئے اور عوام کو اس سے مشکلات بھی پیش آرہی ہیں ۔ تاہم کے ٹی آر نے بارش کی وجہ سے ہونے والی دشواریوں کو سمجھنے کی عوام سے اپیل کی ۔ عوام کو راحت فراہم کرنے کے لیے جی ایچ ایم سی ، واٹر ورکس اور محکمہ پولیس کی جانب سے 24 گھنٹے خدمات انجام دی جارہی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ 2000 کروڑ روپئے کے مصارف سے شہر کے مضافاتی علاقوں کو پینے کا پانی سربراہ کرنے کے لیے ریکارڈ وقت پر کاموں کی تکمیل کرنے کا دعویٰ کیا جس کیلئے ایک ہزار کیلو میٹر تک سڑکوں کی کھدوائی کرتے ہوئے کاموں کی تکمیل کی گئی ہے ۔ شہر حیدرآباد میں ڈرینج نظام کو باقاعدہ اور عصری بنایا جارہا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT