Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / بارش سے متاثرہ کسانوں کی مدد کی جائے : راہول گاندھی

بارش سے متاثرہ کسانوں کی مدد کی جائے : راہول گاندھی

نئی دہلی 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج لوک سبھا میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ شمالی ہند میں شدید بارش سے جو کسان متاثر ہوئے ہیں ان کی فوری امداد کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ کی طرح اس بار امداد کی فراہمی میں کوئی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔ آج صبح جیسے ہی ایوان کی کارروائی کا آعاز ہوا راہول گاندھی نے شمالی ہند کی ریاستوں میں گذشتہ دو دن سے جاری زبردست بارش اور طوفانی ہواوں کا مسئلہ اٹھایا ۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کو نقصان ہوا ہے اور حکومت کو فوری مدد فراہم کرنی چاہئے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ ایک ٹیم روانہ کرے تاکہ نقصانات کا جائزہ لیا جاسکے ۔ انہوں نے اس مسئلہ پر وزیر زراعت رادھا موہن سنگھ سے بھی بیان دینے کی خواہش کی ۔ کانگریس نائب صدر نے کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ ریلیف و امدادی کاموں میں تیزی پیدا کرے اور گذشتہ مرتبہ کی طرح اس بار امداد کی فراہمی میں کسی طرح کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔ وزیر پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ وہ اس سنگین مسئلہ پر وزیر زراعت سے بات کرچکے ہیں جو ریاستی حکومتوں سے ربط میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT